مصر میں تھانے باغیوں کے نشانے پر آگئے۔ ایک ہفتے کے دوران دوسرے بم حملے میں چودہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ مصر کے شہر منصورہ میں باغی پولیس تھانے پر بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں چودہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے باغیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں۔ جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے پولیس تھانے پر باغیوں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔