اسلام آباد (جیوڈیسک) ن لیگ کے صدارتی امیدوار ممنون حسین نے کہا ہے کہ وہ صدر منتخب ہوتے ہی پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے، تمام جماعتوں سے رابطوں کی کوشش کررہے ہیں، ان کاکہنا تھاکہ وہ نہ آصف زرداری جیسے صدر بنیں گے نہ غلام اسحاق خان جیسے۔
صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ہرشخص کو ملک میں موجود خرابیوں کو دورکرنا چاہیے،ملکی ترقی کیلئے تحریک پاکستان جیسے جذبے کی ضرورت ہے،تمام جماعتوں سے ووٹ لینے کی کوشش کریں گے۔