سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سترہ رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ کولمبو میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش سے میزبان ٹیم کی اننگز متاثر ہوئی۔ سری لنکا نے مقررہ انچاس اعشاریہ دو اوورز میں نو وکٹوں پر دو سو تئیس رنز بنائے۔ چندی مل اور دلشان تینتالیس تینتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے اکیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو چار رنزبنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔ کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سترہ رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا ون ڈے چھبیس جولائی کو ہوگا۔