غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 1.44 فیصد اضافہ

Non-textile

Non-textile

گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ایک اعشاریہ چار چار فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال دوہزار تیرہ کے دوران نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی کل برآمدات گیارہ ارب پینتالیس کروڑ ڈالر رہی۔

گزشتہ مالی سال میں کھیلوں کے سامان، آلات جراحی، چاول اور گڑ کی مصنوعات کی برآمد میں پچھلے سال کی نسبت کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مجموعی طور پر برآمدات میں ڈیڑھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوڈ گروپ کی برآمدات میں گیارہ اعشاریہ تین فیصد، سبزیاں اور مصالحہ اکتیس فیصد اور گوشت کی برآمدات میں اکیس فیصد کا اضافہ ہوا۔