گذشتہ مالی سال 2012-13 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2012 سے جون 2013 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت رہی جبکہ مالی سال 2011-12 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 62 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہی تھی۔
ماہرین کے نزدیک غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے معاشی سرگرمیوں کی رفتار میں تیز آئے گی اور ملکی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی سرمایہ کاری کے فروغ اور غیر ملکی تاجروں کو ہرممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ جس سے مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہیں۔