محمد نواز شریف نے بجلی چوروں کو روکنے کیلئے جوٹاسک دیا ہے اسے احسن انداز میں میں پوراکرینگے : سید عارف علی شاہ

لالہ موسیٰ : اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات سید عارف علی شاہ بخاری نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میں محمد نواز شریف نے بجلی چوروں کو روکنے کیلئے جوٹاسک دیا ہے اسے احسن انداز میں میں پورا کرینگے اورکسی بھی بجلی چور کو معاف نہیں کرینگے۔

انہوں نے واضع کیا کہ جہاں بھی بجلی چوری پکڑی گئی بجلی چور اور اسکے سر پرست یاشریک جرم واپڈا اہلکار کے خلاف بھی کاروائی ہو گی، انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کی ایک وجہ بجلی چوری بھی ہے انشاء اللہ جلد بجلی چوروں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں اور انکی مدد کرنے والے بھی اتنے ہی مجرم ہیں یہ کسی رعائت کے مستحق نہیں، ایک سوال کے جواب میں سید عارف علی شاہ بخاری نے کہا کہ جب گیس چوری روکنے کاٹاسک ملا اسے بھی احسن طریقے سے نبھائیں گے۔