نواب آف بہاولپور کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر شہزاد عبدالرشید عباسی کی اپنے ہی والد کے قائم اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے دماغ کی شریان پھٹ گئی۔ ورثا نے حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
نواب آف بہاولپور نواب صادق نے ریاست بہاول پور میں کئی اسپتال تعمیر کرائے لیکن کون جانتا تھا کہ ان ہی کے گھر کے چشم وچراغ کو ان ہی کے قائم کردہ اسپتال میں طبی امداد نہیں مل سکے گی۔ نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر شہزاد عبدالرشید عباسی کو ناساز حالت میں والد کے قائم کردہ بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ بر وقت طبی امداد نہ ملنے سے نواب شہزاد عبدالرشید عباسی کے دماغ کی شریان پھٹ گئی۔
ان کے بیٹے فیض الرشید عباسی نے حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ شہزاد عبدالرشید عباسی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک ہے ۔