ملتان (جیوڈیسک) ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ اسکینڈری ایجوکیشن ملتان نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ سرگودھا بورڈ کے نتائج بھی دنیا نیوز کو موصول ہو گئے۔ تعلیمی بورڈ ملتان میں میٹرک کے امتحانات میں دانش علی نے ایک ہزار اٹھائیس نمبر لیکر مجموعی طور پر پہلی، سہیل احمد نے ایک ہزار چوبیس نمبروں کے ساتھ دوسری اور محمد اریب اور آمنہ احسان نے ایک ہزار تئیس نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب جمعرات کے روز منعقد ہو گی۔ دوسری جانب سرگودھا بورڈ کے نتائج بھی دنیا نیوز کو موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق میمونہ ایمان نے پہلی، مشکو خان نے دوسری اور عارفہ تبسم، طاہرہ یاسمین اور قیس الملوک نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ نتائج کا باقاعدہ اعلان کل ہو گا۔