سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز مزید چوبیس گھنٹے کیلئے بند

CNG

CNG

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز مزید چوبیس گھنٹے کے لئے بند ہو گئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو منگل کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے بند کرنے کے شیڈول کا اعلان کیا تاہم بعد میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی رسد میں کمی اور طلب میں اضافے کا جواز پیش کر کے سی این جی کی بندش میں مزید چوبیس گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔