پشاور (جیوڈیسک) صدر مملکت کے انتخاب کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کا خصوصی اجلاس 29 جولائی کو طلب کر لیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کی صدارت اسپیکر اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس کے دوران نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے اراکین اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
اس سے قبل صوبائی اسمبلی کا اجلاس دو اگست کو طلب کیا گیا تھا تاہم صدارتی الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کی وجہ سے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 29 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔