اسلام آباد (جیوڈیسک) صدارتی امیدوار رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کی تاریخ تبدیل ہونے سے میری انتخابی مہم متاثر ہو ئی ہے، عدالت نے ایک فریق کو سن کر انتخابات کی تاریخ کو تبدیل کیا۔ اسلام آباد میں سید خورشید شاہ،اعتزاز احسن،اور امین فہیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کا امیدوار ہوں لیکن مجھے نوٹس تک نہیں بھجوایا گیا۔
نئی تاریخ کے بعد میں انتخابی مہم کس طرح چلاں گا، میں مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہوں، اپوزیشن سے تعلق ہے حکومتی مشنری سے استعفادہ نہیں کر سکتا عام پر وازوں سے سفر کرتا ہوں مجھے بتائیں 2 دن کے اندر کراچی، کوئٹہ، لاہور اور پشاور میں انتخابی مہم کیسے چلاوں گا۔