کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات اور قومی توانائی پالیسی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ارکان کو مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں خصوصا قومی توانائی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور ارکان کی رائے اور تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخاب سمیت مختلف قانونی امور پر ارکان کو بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں بلدیاتی نظام 1979 پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
بلدیاتی نظام 1979 میں ترمیم پرغورکیلئے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جوسیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد تجاویز وزیراعلی سندھ کو پیش کرے گی۔ کمیٹی میں صوبائی وزرا اویس مظفر، نثار کھوڑو، شرجیل میمن، میر ہزار خان بجارانی اور سکندر میندرو شامل ہیں۔