لیہ : سرکاری ھسپتالوں میں غیر معیاری انجکشنز کا استعمال

Layyah

Layyah

لیہ (جیوڈیسک) لیہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال میں آنکھوں کے آپریشن میں غیر معیاری انجکشن کے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی ایچ کیو لیہ کے آئی وارڈ میں آ پر یشن کے دوران آ نکھو ں میں لگائے جانے والے ڈیکسا میڈنامی انجکشن کے غیر معیاری ہو نے پر 28 مرد و خواتین مریضوں کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں۔

20 مریضوں کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ آئی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر ذیشان مرزا کے مطابق متاثرہ انجکشن کا رنگ تبدیل ہو چکا ہے اس میں بعض فاضل مادے بھی با آسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔