نواز لیگ کے بیرون ملک موجود ارکان پارلیمنٹ وطن واپس طلب

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے بیرون ملک موجود مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹس کو صدارتی انتخاب سے پہلے وطن واپس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کو ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ شیخ آفتاب اور دیگر سینئر رہنماوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ان سے کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک گئے ہوئے پارٹی کے تمام ارکان پارلے منٹ کی 30 جولائی سے پہلے وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں۔