اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کے پارٹی ارکان کو موجودہ سیاسی بحران سے لاتعلق رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماوں راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر اور دیگر کو ہدایات جاری کی ہیں۔
وہ آزاد کشمیر حکومت کے حالیہ بحران کے دوران غیر جانبدار رہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سیاسی عدم استحکام پر یقین نہیں رکھتی بلکہ وہ عوامی مینڈیڈیٹ کا احترام کرتی ہے۔