سکھر میں حساس ادارے پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے: الطاف حیسن

Altaf Husain

Altaf Husain

لندن (جیوڈیسک) لندن ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سکھر میں حساس ادارے کے دفتر پر بم دھماکے کھلی دہشت گردی ہے۔ جاری ہونے والے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سکھر میں حساس ادارے کے دفتر پر مسلح حملوں اور بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ الطاف حسین نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر میں حساس ادارے کے دفتر پر مسلح دہشت گردی میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے۔