وزیراعظم آفس میں وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور بلوچستان مسلم لیگ کے صدر ثنا اللہ زہری نے ملاقات کی اور ممنون حسین کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نے چھوٹے صوبے سے صدارتی امیدوار نامزد کیا جس سے صوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ ممنون حسین ایک مضبوط ا میدوار ہیں جن کی نامزدگی مشاورت سے کی گئی ہے اور ان کی حمایت کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔