اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کا خسارہ برادشت نہیں، انہیں خسارے سے نکالیں گے یا نجکاری کر دیں گے۔ اسلام آباد میں نج کاری کمیشن کے اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ سرکاری کارپوریشنز کی نج کاری جلد کی جائے گی۔
جس میں شفافیت کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نجکاری کیلئے سرکاری کارپوریشنز کی فہرست جلد تیار کی جائے گی، پی ٹی سی ایل کی نج کاری میں اتصلات کو پراپرٹی منتقل کرنے کا معاملہ بھی جلد حل کیا جائے تاکہ 80 کروڑ ڈالر کے بقایا جات مل سکیں۔ سیکریٹری نجکاری امجد علی خان نے بتایا کہ 64 سرکاری کارپوریشنز کی نج کاری کی جانی ہے۔