شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں سی آئی اے پولیس نے ڈسٹرکٹ اسپتال سے سرکاری ادویات فروخت کرنے والے گروہ کے چار ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، ڈی ایس پی سی آئی اے ملک طاہر صدیق نے ذرائع کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں گلوکوز کی بوتلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
یہ بوتلیں سرکاری ایمبولینس سے اتار کر ایک پک اپ میں لوڈ کی جا رہی تھیں۔ انکا کہناتھا کہ ملزمان میں محکمہ صحت کا سٹور کیپر اور وارڈ سرونٹ بھی شامل ہے جبکہ ایمبولینس ڈرائیور فرار ہو گیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈاکٹر مبشر چودھری نے بتایا کہ معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔