کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن 48 گھنٹوں بعد کھل گئے

CNG Stations Open

CNG Stations Open

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں 48 گھنٹے بند رہنے کے بعد تمام سی این جی اسٹیشن صبح 8 بجے کھل گئے،سوئی سدرن حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 48 گھنٹوں کے بعد تمام سی این جی اسٹیشن کھل گئے ہیں۔جمعرات کے روز شیڈول کے تحت ہونے والی سی این جی کی بندش نہیں ہو گی۔

دو روز بعد سی این جی اسٹیشن کھلنے پر سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ سی این جی ڈلوانے کے لئے لوگوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے جبکہ رش کے باعث سی این جی کا پریشر بھی کم ہے۔