آئی سی سی رینکنگ، پاکستان چھٹی پوزیشن پر برقرار

ICC

ICC

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ اور سیریز میں فتح کے باوجود گرین شرٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم کی چھٹی پوزیشن ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچزکی سیریز میں فتح کے باوجود اس کی یہ پوزیشن برقرار ہے۔

پانچویں میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان کے مجموعی پوائنٹس چار ہزار دو سو چورانوے اور ریٹنگ ایک سو دو ہو گئی ہے۔ سیریز میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کوایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں پوزیشن سے ہاتھ دھونا پڑے۔ اس کے ریٹنگ پوائنٹس تین ہزار چھ سو انتالیس اور ریٹنگ نواسی ہو گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جگہ پر نیوزی لینڈ کی ٹیم ساتویں درجہ پر آئی ہے۔