پانچواں ون ڈے، کرس گیل ایک بار پھر فیل

Chris Gayle

Chris Gayle

جارحانہ بیٹنگ کے ماہر کرس گیل پاکستان کے خلاف پہلے سے پانچویں نمبر پر دھکیلے جانے کے باوجود فیل ہی رہے۔ بڑے بڑوں کے چھکے چھڑا دینے میں مشہور کرس گیل کا کھیل پاکستانی بولرز کے سامنے ایک بار پھر فیل ہو گیا۔ ہوم سیریز میں پاکستانی طوفانی اٹیک نے کرس گیل کا ہی غرور نہیں توڑا بلکہ پہلے سے پانچویں نمبر پر بھیجنے والی کالی آندھی کا یوں منہ موڑا۔

چودہ جولائی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں کریبیئنز کی اننگز کا آغاز کرس گیل نے کیا۔ پہلے تین میچوں میں ایک ایک اور آٹھ رنز پر میدان بدر ہوئے تو ٹیم انتظامیہ نے ان کا بیٹنگ نمبر ہی بدل دیا۔ پہلے سے پانچویں پر پہنچ گئے۔ قومی شاہینوں نے کا یہ حربہ بھی نہ چلنے دیا۔ فیل ہونے والے گیل کا کھیل تیس اور اب اکیس رنز تک محدود رہا۔