امریکا : شہریوں کے فون اور انٹرنیٹ کی نگرانی کی منظوری دیدی گئی

U.S.

U.S.

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے این ایس اے کے شہریوں کے فون اور انٹرنیٹ کی نگرانی کے پروگرام کو جاری رکھنے کی منظوری دیدی۔ ایوان نمائندگان میں اس اہم ترین مسئلے پر زبردست بحث و مباحثے کے بعد دو سو سترہ ارکان نے پروگرام جاری رکھنے کی حمائت کی جبکہ دو سو پانچ ارکان نے اسکی مخالفت کی۔

ریپبلکن پارٹی کے رکن جسٹن امیش نے حکومت کے اقدام کے خلاف کانگریس میں تحریک داخل کی تھی۔ انکا کہنا تھا وہ امریکا کے آئین اور شہریوں کی رازداری کے حق کی حفاظت کر رہے ہیں۔ امریکا کے پیٹریاٹ ایکٹ کے تحت این ایس اے شہریوں کے فون کالز اور انٹرینٹ کا ریکارڈ حاصل کر سکے گی۔