پشاور (جیوڈیسک) پشاور اور ملتان میں رات گئے موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، خیبر پختونخوا سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
سحری کے وقت پشاور اور ملتان میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، راولپنڈی، گوجرانولا، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ اور پشاور میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، کوہاٹ، ملتان، قلات، میرپور خاص اور حیدرآباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش نور پور تھل میں 102 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔