کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔
کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی او کبھی علاقوں سے ہوائیں 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل ہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباو مدیہہ پردیش سے شمال کی طرف چلا گیا ہے اس لئے سندھ کے ساحلی علاقوں میں 27 سے 28 جولائی کو تیز بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔