لاہور (جیوڈیسک) لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب چھیاسٹھ اعشاریہ چھتیس فی صد رہا، اسکول ٹیچر کی بیٹی کائنات نے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،لاہور بورڈ کے زیر اہتمام امتحانات میں 2 لاکھ 10 ہزار طلبا اور طالبات نے امتحان دیا جن میں ایک لاکھ 68 ہزار کامیاب رہے۔
کائنات اکرم نے 1050 نمبروں میں 1028 کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، روحیل طارق نے 1026 کیساتھ دوسری جبکہ مریم فرمان اور خوش بخت نے 1025 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ،ایم این اے حمزہ شہباز نے نمایاں طلبا اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے، پوزیشن ہولڈر طلبا ملک و قوم کی خدمت کیلئے پرعزم دکھائی دیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں بھی کچھ عناصر بدامنی پھیلانے میں لگے ہیں، ملک و قوم کی خاطر کچھ سخت فیصلے کرنا ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ ایک ایک جگہ پر 25،25 کروڑ کی بجلی چوری ہو رہی ہے ، بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں کوئی دباو قبول نہیں کیا جائیگا۔