گجرات پولیس اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور پر عیدی مہم کا آغاز کر دیا
Posted on July 25, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : گجرات پولیس اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور پر عیدی مہم کا آغاز کر دیا شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس ناکے عوام کو بلاوجہ تنگ کر رہے ہیں پولیس ملازمین موٹر سائیکل سوار، چنگی چی سوار اور دیگر ٹرانسپورٹروں کو بلاوجہ حراساں کرتے نظر آتے ہیں، ٹریفک پولیس کیساتھ کیساتھ گجرات پولیس کے نوجوان بھی پولیس ناکے لگا کر کاغذات کی چیکنگ اور عوام کی جامع تلاشی لینے میں مصروف ہیں۔
جس کی وجہ سے ناصرف ٹریفک پولیس کے ملازمین ٹرانسپورٹروں سے منتھلی کیساتھ کیساتھ عیدی اکٹھی کر رہے ہیں بلکہ گجرات پولیس کے تھانوں اور چوکیوں کے ملازمین بھی عیدی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور گجرات پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کیخلاف ایکشن لیا جائے اور عیدی مہم میں جو پولیس ملازمین ملوث پایاجائے اس کیخلاف سخت کاروائی کی جائے کیونکہ عوام میں پہلے ہی پولیس کے بارے میں تاثر انتہائی غلط پایا جاتا ہے۔