میٹرک کے امتحانات کے نتائج سے قبل تمام سرکاری وغیر سرکاری کالجوں نے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے

گجرات : میٹرک کے امتحانات کے نتائج سے قبل تمام سرکاری وغیر سرکاری کالجوں نے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اور تمام تعلیمی اداروں نے اپنی اپنی میرٹ لسٹیں بھی تیار کر لی ہیں جبکہ کالجز نے پراسپیکٹس بھی سال 2013.14 کے لئے پرنٹ کروا لئے ہیں۔

25 جولائی کو میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی 26 جولائی سے تمام سرکاری وغیر سرکاری کالجز میں داخلہ جات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جبکہ اس بار گورنمنٹ کامرس کالج برائے خواتین جلالپورجٹاں روڈ اور یونیورسٹی آف گجرات ریلوے روڈ کیمپس نے سب سے زیادہ داخلہ جات کا شیڈول مرتب کیا ہے۔

دونوں کالجز میں بہتر اور نمایاں نمبرز حاصل کرنیوالی طالبات کو داخلہ جات دینے کیلئے لائحہ عمل بنایاگیا ہے تاکہ طالبات اپنی تعلیمی قابلیت کو بروئے کار لا کر ان تعلیمی اداروں کا بھی نام روشن کر سکیں۔