ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی رومانوی فلم رانجھنا”سو کروڑ کلب میں شامل ہو گئی۔ ممبئی میں فلم کی شاندار کامیابی پر تقریب منعقد ہوئی جس میں دھنوش اور سونم سمیت پوری کاسٹ نے شرکت کی۔ رانجھنا کی کہانی ایک ہندو لڑکے کی ہے جسے مسلمان لڑکی سے پیار ہو جاتا ہے۔
فلم نے ایک ماہ کے دوران سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ رانجھنا کی شاندار کامیابی پر ممبئی میں رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ تامل اداکار دھنوش اور سونم کپور نے فلم کی کامیابی پر خاصی خوشی کا اظہار کیا۔ انیل کپور بھی اپنی بیٹی کی کامیابی میں شریک ہونے تقریب میں پہنچے۔