کراچی چیمبر کی پندرہ رکنی مینجنگ کمیٹی کے پندرہ ممبران بلا مقابلہ منتخب

KCCI

KCCI

کراچی (جیوڈیسک) کراچی چیمبر کی پندرہ رکنی مینجنگ کمیٹی کے پندرہ ممبران بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ سال 2013-14 کے لئے کراچی چیمبر کی مینجنگ کمیٹی کے لئے جمع کرائے گئے تمام امیدواروں کا تعلق بزنس مین گروپ سے ہے۔ پندرہ امیدواروں کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائی جسکے۔

سبب تمام امیدوار غیر حتمی طور منتخب قرار پائے۔ چیمبر کے صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔ واضع رہے کہ گذشتہ سات سالوں سے بزنس مین گروپ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوتے آ رہے ہیں۔