جولین آسانج نے سیاسی جماعت بنا لی

Julian

Julian

میلبورن (جیوڈیسک) میلبورن وکی لیکس کے بانی اور امریکا کو مطلوب افراد میں شامل جولین آسانج نے سیاسی جماعت بنا لی ہے۔ وکی لیکس کے بانی جولین آسانچ نے مبینہ طور پر اپنی سیاسی جماعت بنالی ہے۔ ایک آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جولین آسانچ نے یہ پارٹی لندن سے میلبورن فنڈز رائے لائبریری میں سکائپ لنک کے ذریعے تشکیل دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولین نے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ وکٹوریہ سینٹ پوزیشن کیلئے امیدوار ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق جولین کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کا پہلا اقدام پاپوا نیوگنی کے ساتھ موجودہ پناہ گزین انتظامات کی مکمل بندش پر اصرار ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق وکی لیکس آئندہ انتخابات میں وکٹوریا سے دو نیو ساتھ ویلز اور جنوبی آسٹریلیا سے سینٹ کی چھ نشستوں پر انتخابات لڑے گی۔