رونالڈو کی فری کک نے بچے کا بازو توڑ دیا

Free Cook

Free Cook

لندن (جیوڈیسک) لندن دوستانہ میچ کے دوران رونالڈو کی فری کک بچے کے بازو پر لگی، دو جگہ سے ہڈی ٹوٹ گئی۔ رئیل میڈرڈ کے سپر سٹار فٹبالر کرسٹینانو رونالڈو کی فری کک نے گیارہ سالہ بچے کا بازو توڑ دیا۔ ہڈی دو جگہ سے فریکچر ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق بورن ماوتھ سے دوستانہ میچ کے دوران رونالڈو نے 35 گز کے فاصلے سے فری کک لگائی مگر وہ گول پوسٹ میں جانے کی بجائے سیدھی عقبی سٹینڈ میں گئی جہاں موجودہ گیارہ سالہ بچے چارلی کی کلائی کو دو جگہ سے توڑ دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چارلی نے تکلیف کے باوجود 84 منٹ کا باقی کا میچ دیکھا پھر اسے ہسپتال لے جایا گیا۔