یو ایس پاکستان وومن کونسل کی جانب سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ہیڈ آفس میں فیشن اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں خواتین کیلئے کاروباری امکانات اجاگر کرنے اور جدید مارکیٹ کے رجحانات سے واقفیت کے ذریعے کاروبار میں بہتری لانے میں انکی مدد کیلئے ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔
گذشتہ روز ہونے والے اس ایونٹ میں ملک کے مختلف حصوں سے لیڈیز انٹر پرینیور نے شرکت کی۔ اس موقع پر یو ایس پاکستان وومن کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ پیک نے کہا کہ اگر خواتین انٹر پرینیور کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں مدد کرنے سے پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے اس پروگرام کے تحت دستیاب مختلف اقسام کی سرمایہ کاری کی وضاحت کی. جس کی مدد سے پاکستان میں لیڈیز انٹر پرینیور مناسب مالی مدد باآسانی حاصل کر کے اپنے کاروبار کو ترقی دے سکتی ہیں۔ خوشحالی بینک پاکستان میں مائیکرو فنانس بینکنگ کے ذریعے لیڈیز انٹر پرینیور کے بزنس کو پروموٹ کرنے والا اولین بینک ہے۔