ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں انتیس کروڑ بانوے لاکھ ڈالر کی مزید کمی آگئی۔ ایک ہفتے کے دوران اس کمی کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی مالی حجم دس ارب پچاس کروڑ انیس لاکھ ڈالر سے گھٹ کر دس ارب بیس کروڑ ستائیس لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔
انیس جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے تک اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس چھتیس کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر کی کمی سیصرف پانچ ارب پندرہ کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ اس دوران بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں چھے کروڑ چھیاسی لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس پانچ ارب پانچ کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔