روہت سیٹھی ایک برینڈ ہیں: شاہ رخ خان

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی چنائے ایکسپریس میں ان کی ٹیم کا حصہ بننا میری خوش قسمتی ہے۔ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ چنائے ایکسپریس میں ڈائریکٹر روہت سیٹھی کی ٹیم کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں کیونکہ روہت کو وہ ایک برینڈ سمجھتے ہیں۔ زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ روہت سیٹھی بذات خود ایک برانڈ ہیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں صرف چند ڈائریکٹر ہیں جو ان جیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روہت کیساتھ کام کرتے ہوئے میں ایک مقابلے کی فضا محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ چنائے ایکسپریس میں روہت کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر روہت سیٹھی نے کہا کہ شاہ رخ خان ایک اچھا اداکار ہونے کیساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی ہے۔