شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم چنائی ایکسپریس کے ملبوسات نیلام ہوں گے۔ شاہ رخ خان کی اسٹائلش ڈریسنگ اور دپیکا پڈوکون کے روایتی تامل ساڑھیاں فلم چنائی ایکسپریس میں دپیکا کے تامل زبان کے چٹخارے اور دلچسپ رنگین ملبوسات نے ٹریلرز میں ہی جان ڈال دی ہے۔
دپیکا کے اس انداز کو دیکھ کر فلم بین بھی شدت سے منتظر ہیں. فلم کی ریلیز میں مداحوں کی اسی دلچسپی کو دیکھ کر فلم پروڈیوسر نے دپیکا اور شاہ رخ خان کے فلم کے کلیکشن کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔ فلم چنائی ایکسپریس میں پہنے والے ان ملبوسات کو ممبئی میں نیلام کیا جائے گا اور نیلامی سے ملنے والی رقم کو چیئرٹی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔