نجم سیٹھی کی پی سی بی میں تقرری ہائی کورٹ میں چیلنج

Najam Sethi

Najam Sethi

نجم سیٹھی کی پی سی بی میں تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ نجم سیٹھی کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل میجر ریٹائرڈ ندیم سڈل کی جانب سے دائر کی گئی ۔ ندیم سڈل کی ہی اپیل پر ہائی کورٹ پی سی بی کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر چوہدری ذکا اشرف کو پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا چکی ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کا تعلق ایک خاص زرائع گروپ سے ہے۔ اس لیے ان کی موجودگی میں براڈ کاسٹنگ رائٹس کا شفاف عمل ممکن نہیں۔ اس کے علاوہ نجم سیٹھی حکومت پاکستان کے ڈیفالٹر ہیں اور وہ کوئی عہدہ نہیں لے سکتے۔ نجم سیٹھی کی تقرری کالعدم قرار دے کر غیر متنازعہ شخص کو قائم مقام چیئرمین بنایا جائے۔