پنجاب اور خیبر پختنونخوا: بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم

Punjab, Khyber pktnunkua

Punjab, Khyber pktnunkua

پنجاب اور خیبر پختنونخوا میں حالیہ بارشوں کئی علاقوں معمولات زندگی درہم بر ہم کر دیا۔ موسلادھار بارشوں کے باعث مختلف واقعات ایک ہی خاندان کے تین افراد سیمت چھ جاں بحق ہو گئے۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مون سون بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ مردان کے علاقے شیخانوقلی میں ہونے والی بارش سیمکان کی چھت گرگئی۔ جس ماں اور دو بچے موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔ بارشوں سے میرپور آزاد کشمیر میں نالہ مغلپورہ میں طغیانی کے باعث دو خواتین ڈوب کر جا ں بحق ہو گئیں جب کہ تین خواتین کو ریسکیو ٹیم نے بچا لیا۔

ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقے میں بھی ایک بیس سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ سحری کے وقت پشاور ملتان اورگجرات میں بارش کے باعث شہر بھر کی سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں اور متعدد گاڑیاں سڑکوں پر بند ہو گئیں۔ نوشہروفیروز میں مورو کے نہارمیں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔ جس کے باعث چار گاوں سمیت سو ایکڑ زمین زیر آب آگئی ہیں۔