پاکستان سے آم ڈھائی سال کے وقفے کے بعد جاپان برآمد

Mango

Mango

کراچی (جیوڈیسک) ڈھائی سال کے وقفے کے بعد ساڑھے پانچ سو کلو گرام آموں کی کمرشل شپمنٹ جاپان روانہ کر دی گئی۔ حکومت نے جاپانی ضرورت کے تحت آم کی تیاری کا ایک چھوٹا پلانٹ کراچی ایئر پورٹ پر نصب کیا ہے۔ جبکہ پندرہ ٹن یومیہ وی ایچ ٹی پلانٹ آئندہ ماہ پاکستان پہنچ جائے گا۔

جس کے بعد آم کی برآمدات مزید بڑھ جائیگی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق جاپانی ضرورت کے مطابق آم کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے جس کیلئے جاپانی ماہرین کی خدمات گزشتہ دو سالوں سے حاصل کی جا رہی ہیں۔