نرگس فخری اپنے افیئرز کی خبروں سے پریشان

Nargis fakhri

Nargis fakhri

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے افیئرز کی خبروں سے سخت پریشان ہیں۔ فلم راک سٹار سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نرگس فخری اپنے بجائے افیئرز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں نرگس نے کہا کہ میں اپنے بارے میں سکینڈلز کی خبروں سے اتنی پریشان ہوں۔

کچھ عرصے تک میں نے اخبارات پڑھنے ہی چھوڑ دئیے تاہم بعد میں خود کو سمجھایا کہ یہ سب میرے شعبے کا حصہ ہے تاہم انہوں نے کہا کہ میرا کسی کیساتھ کوئی افیئر نہیں ہے بلکہ میں یہاں انڈسٹری میں کام کرنے کیلئے آئی ہوں اور اپنے کام کو ہی اپنی پہچان بنانا چاہتی ہوں۔