دوست دوست نہ رہے، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لالہ موسیٰ کاصدرمبینہ طورپردوستوں کے ہاتھوں قتل
Posted on July 26, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : دوست دوست نہ رہے، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لالہ موسیٰ کا صدر مبینہ طورپر دوستوں کے ہاتھوں قتل۔ اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ مہر جنید احمد ولد محمد شفیع سکنہ پرانا لالہ موسیٰ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چک سروانی کی طرف جا رہا تھا کہ بدہوکالس اور چک سروانی کے درمیان بھٹہ خشت کے قریب اسکے ساتھیوں نے فائر مارکر مہر جنید احمد کو قتل کردیا اور خود فرارہ ونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لالہ موسیٰ ملک منظور اعوان، ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ محمد یوسف تارڑ بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور کاروائی شروع کر دی ،پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ تین نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔