بھمبرکی خبریں 26.7.2013

گیمن کمپنی کا بنایا گیا کرو ڑو ں روپے ما لیت کاپل تاریخ رقم گیا تکمیل کے چند سال بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا
بھمبر( جی پی آئی)گیمن کمپنی کا بنایا گیا کرو ڑو ں روپے ما لیت کاپل تاریخ رقم گیا تکمیل کے چند سال بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا محکمہ شاہرات اور گیمن کمپنی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے عوامی حلقوں کا شدید احتجاج ناقص میٹریل اور ناقص تعمیر کرنے والی کمپنی کو آزادکشمیر میں تعمیرات پر پابندی کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق پوٹھی کس پر بننے والا پل تکمیل کے چند سال بعد ہی اپنی جگہ سے سرک گیا اس وقت کے XEN ضیاء السلام اور گیمن کمپنی کی ملی بھگت سے پل کی تعمیر میںناقص میٹریل استعمال کیا گیا بلاکی کرپشن کی گئی چند سال بعد ہی پل کا ٹوٹنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پل بناتے ہوئے نیک نیتی سے کام نہیں لیا گیا گیمن کمپنی کابنایا ہوا یہ پل کسی بڑے انسانی المیے کاباعث بن سکتا ہے عارضی طورپر تو موجودہ ایکسین شاہرات بھمبر چوہدری ندیم اقبال نے فلنگ کرواکر پل کو آمدورفت کے قابل تو بنادیا ہے لیکن یہ پل مستقبل میں کسی بھی حادثے کو جنم دے سکتا ہے عوام علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے عوام نے علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست بھرمیں گیمن کمپنی کو دیے گئے دیگر پلوں کے ٹھیکے منسوخ کیے جائیں اور پلوں کی پائیداری اور ان میںاستعمال ہونے والے میٹریل کی تحقیقات کیلئے ایک غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی سانحے اور ناقص تعمیرات سے بچاجا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طویل جہدوجہد آزادی کامیابی سے ہمکنار نہیںہو سکی :خالد پرویز بٹ
بھمبر( جی پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طویل جہدوجہد آزادی کامیابی سے ہمکنار نہیںہو سکی جبکہ قربانیوں کا لامتناعی سلسلہ جاری ہے یہ وہ سوال ہے جو محب وطن کشمیری کی زبان پر ہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویزبٹ نے کیاانہوںنے کہاکہ بلاشبہ تحریک آزادی کی ناکامی کی بنیادی وجہ آزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں ،انکے قائدین ان ہی سیاسی جماعتوںکی لیڈر شپ ہے کیونکہ تحریک کی کامیابی کو یہ اپنی ناکامی سے تعبیر کرتے ہیں اسلیے کہ ریاست جموںوکشمیر کی مکمل آزادی سے انکی حیثیت متاثر ہو ئی ہے کیونکہ جس طرح موجودہ صورتحال میں یہ آزادکشمیر کے چھوٹے سے خطے میں اقتدار کے مزے لے رہے ہیں شاید یہ سمجھتے ہیں کہ ریاست کی مکمل آزادی کی صورت میں انہیں یہ مراعات حاصل نہ ہو سکیں جسکا ثبوت پچھلے سات سال سے آذادکشمیر میں حکومتوں کے گرانے اور بنانے کے عمل سے صاف نظر آرہا ہے آج بھی صورت حال سب کے سامنے ہے کہ ایک بار پھر عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش ہو چکی ہے انہوںنے کہاکہ آج آزادکشمیر مادرپدر آزادہے جس میں قانون ساز اسمبلی موجود ہے لیکن قانون سازی کا اختیار اس کے پاس نہیں ہے تحریک آزادی کشمیر کو درکار حمایت کا بھی موجودہ اسمبلی کے پاس نہیں ہے صرف اور صرف بیانات کے ذریعے حمایت کااختیار موجودہ اسمبلی کے پاس ہے آزادکشمیر کی موجودہ حیثیت پاکستان کی کالونی کی سی ہے جب تک حکومت پاکستان آزادکشمیر کی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتی اور کشمیری عوام اور لیڈڑ شپ کو فری ہینڈ نہیں دیتی اور کشمیریوں کو پوری دنیا میں اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے فلسطینیوں کی طرز لائحہ عمل اختیار کیے بغیر آذادی ممکن نہیںہو گی لیکن یہاں توصورتحال ہی بالکل برعکس ہے جسکی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی صرف اور صرف ان ہی کی قربانیوں کی مرہون منت ہے آزادکشمیر کی حکومت سے امید یں وابستہ کرنا کہ یہ کوئی کردارادا کرے گی ممکن نہیںہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسائیٹ ماڈل کالج نے اپنی سابقہ روایات کو برقراررکھتے ہوئے اس سال بھی میٹرک کے نتائج میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کیا
بھمبر(جی پی آئی)انسائیٹ ماڈل کالج نے اپنی سابقہ روایات کو برقراررکھتے ہوئے اس سال بھی میٹرک کے نتائج میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے ثانوی بورڈ کے نتائج میں انسائیٹ ماڈل کالج بھمبر کے طالب علم اسدفاروق ولد محمد فاروق نے 1008نمبرات حاصل کرکے آزادکشمیربھرمیں تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ اسی کالج کی طالبہ ثمن اسلم دختر محمد اسلم نے انیسویں پوزیشن حاصل کی ہے ادارہ ہذاء کے 60طلباء امتحان میں شامل ہوئے اور سب طلباء AاورA+گریڈ میں کامیاب ہوئے طالب علم اسد فاروق برونز میڈل کے حق دار ٹھہرے عوام علاقہ نے بانی و پرنسپل ادارہ ہذاء عمر گل اور سٹاف کو مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم آزادکشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد جشن منانے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے والے فوری طورپر مستعفیٰ ہوجائیں :راجہ عمر ریاض ساگر
بھمبر(جی پی آئی)وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد بھمبر میں جشن منانے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے والے فوری طورپر مستعفیٰ ہو جائیں پیپلزپارٹی میں منافقین کی کوئی جگہ نہیں تحریک عدم اعتماد کے بارے میں وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف کا بیان خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی PYO آزادکشمیر راجہ عمر ریاض ساگر اور ضلعی صدر یوتھ چوہدری صابر حسین نے کیا انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی میں میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے شہید بھٹو کی فکر اور محترمہ شہید کے ویژن سے غداری کرنے والوں کوانجام بھیانک ہوگا PYO کے کارکنان پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوںکا قبر تک پیچھاکرینگے آزادکشمیر کے اندر ایک منتخب عوامی حکومت کیخلاف سازش کی گئی تو اس کے نہ صرف آزدکشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر میں منفی اثرات مرتب ہونگے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی آزادخطہ کے عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جسکی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اقتداروقتی ہوتا ہے جبکہ سیاست ہمیشہ زندہ رہتی ہے انہوںنے کہاکہ جو لوگ اقتدار کی خاطر اپنا ضمیر فروخت کرتے ہیں تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرتی وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کیخلاف بیرسٹر سلطان محمودکی طرف سے عدم اعتماد پیش ہوتے ہی چوہدری عبدالمجید کے غدار اور سلطان محمود چوہدری کے حواریوں نے بھمبر میں خوب جشن منایا ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کیا لیکن عزت اور ذلت رب تعالیٰ کے ہاتھ میںہے جشن منانے والوں کو جلد منہ کی کھانی پڑے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ رام بن میںانسانی خون کے پیاسوں نے تاریخ دہرانے کی کوشش کی ہے :ڈاکٹر اعجاز کشمیری
بھمبر(جی پی آئی)سانحہ رام بن میںانسانی خون کے پیاسوں نے تاریخ دہرانے کی کوشش کی ہے بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت اور قرآن پاک کی توہین کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دنیا میں امن قائم کرنے کے دعویدار بین الاقوامی ادارے مظلوموں کو تو دہشتگرد کہتے ہیں لیکن ظلم ،قتل عام اور بد امنی کا بازار گرم کرنے والے بااثر ممالک کوایک لفظ بھی نہیں بولتے ان خیالات کااظہارممبر فارن افیئرز کمیٹی کشمیر فریڈم موومنٹ ڈاکٹر اعجاز کشمیری نے اپنے ایک بیان میںکیا انہوںنے کہاکہ کشمیرمیں مسلمانوں کے قتل عام اور شعائر اسلام کی توہین پر بیس کیمپ کے عوامی نمائندوں کی خاموشی تکلیف دہ ہے کشمیری مسلمانوںکا کلمہ ،قرآن اور پیغمبروہی ہے جسکی دعویدار ساری امت ہے لیکن کشمیر کے حوالے سے ان کا امتیازی سلوک ذرا بھی قابل قبول نہیںہے ایسے حالات میں خاموشی ظالم کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے بھارت ایک جارح ریاست ہے جس نے نصف صدی سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی حقائق تسلیم نہیںکیے بھارت اگر اپنا امیج بہترکرنا چاہتا ہے توپھر ضروری ہے کہ وہ عوامی امنگوں کے برخلاف کشمیر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرے اور کشمیر کے رہنے والوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری حیدر علی کاشر نے منشاء رشید کی وفات پر اظہار تعزیت کی
بھمبر( جی پی آئی)تحصیل چیئرمین زکوة وعشر چوہدری حیدر علی کاشر نے جنرل سیکرٹری PSFضلع بھمبر محمدعلی عمیرکے ماموں منشاء رشیدکی اچانک وفات پر گہرے دکھ و رنج کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے