اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے 29 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا جس میں صدارتی انتخاب سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت اور خطاب کریں گے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صدارتی انتخاب سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔