گلگت سے 2 دہشت گرد گرفتار، دستی بم برآمد

Gilgit Police

Gilgit Police

سکردو (جیوڈیسک) گلگت پولیس نے دو دہشت گردوں کو الصبا چوک سے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی علی ضیا کے مطابق گرفتار دہشت گرد رمضان المبارک میں مسجد پر دستی بم سے حملہ کرنا چاہتے تھے۔

لیکن مخبر کی اطلاع پر دہشت گردوں کو الصبا چوک سے گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں کا تعلق گلگت سے ہے۔ انہیں جنوبی وزیرستان میں ٹریننگ دی گئی۔ گرفتار افراد سے دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔