گوجرانوالہ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین کاڈرائیور حادثے کاذمیدارتھا، اگر ڈرائیور کی غفلت نہ ہوتی وہ فرار نہ ہوتا، ڈرائیور کو یہاں رکناتھا، لیکن وہ ڈی ٹریک ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے جائے حادثہ پر رات گئے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک کیساتھ تجاوزات قائم کرنے والے جگہ خالی کریں، ریلوے ٹریک کیساتھ تجاوزات ختم کیے جائیں ورنہ گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں 24 سوسے زائدریلوے لائن پرپھاٹک ہیں، تمام پھاٹک 5 سالہ منصوبے کے تحت آہستہ آہستہ ختم کردیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ انشا اللہ ایک دن آئے گاجب یہ لولی لنگڑی ریلوے بھی سرمایہ فراہم کریگی۔ سعد رفیق نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی تمام بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا دیا گیا ہے، انجن کو ہٹانے کاکام جاری ہے۔