ممنون حسین اور جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے کاغذات منظور

Grateful Hussain, Justice (Retd) Wajih-ud-Din

Grateful Hussain, Justice (Retd) Wajih-ud-Din

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ممنون حسین اور وجیہہ الدین کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ پیپلز پارٹی نے رضا ربانی کے کاغذات کی سکروٹنی کے لیے الیکشن کمیشن نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے رضاربانی کو تین بجے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

صدارتی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم خود کاغذات کی سکروٹنی کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اور ان کے تجویز و تائید کنندگان الیکشن کمیشن نہیں پہنچے۔ الیکشن کمیشن نے رضا ربانی کو تین بجے تک پیش ہونے کی ڈیڈ لائین دی ہے۔ صدارتی امیدوار ظہور مہدی نے ممنون حسین کے کاغذات پر اعتراض کیا۔ ظہور مہدی کا کہنا تھا کہ ممنون حسین (ن) لیگ کے امیدوار ہیں۔ صدارتی امیدوار کسی پارٹی کا نہیں ہوتا۔

داڑھی کے بغیر شخص اسلامی ریاست کا سربراہ نہیں ہوسکتا۔ ظہور مہدی نے یہ بھی اعتراض کیا کہ ممنون حسین کی عمر 65 سال سے زائد ہے۔ ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والا شخص صدر نہیں بن سکتا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدارتی امیدوار ممنون حسین کا کہنا تھا کہ حلف اٹھانے کے بعد وہ سیاسی وابستگی ختم کر دیں گے۔ صدارتی امیدوار جسٹس وجہہ الدین نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا مسائل کا حل نہیں۔ الیکشن کمیشن نے جن صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں ان میں اعجاز دکھی، اقتدار حیدر، پروفیسر وحید کمال، ظہور مہدی، امام علی بروہی شامل ہیں۔