کیسکو نے نادہندگان سے نمٹنے کیلئے نیب بلوچستان سے مدد مانگ لی

Cusco

Cusco

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کیسکو نے بجلی کے اناسی ارب روپے کے نادہندہ صارفین کی فہرست نیب بلوچستان کے حوالے کر دی۔ ایک لاکھ روپے سے زائد بقایا جات والے صارفین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ بلوچستان کے سرکاری ونیم سرکاری اور نجی صارفین کے ذمے کیسکو کے اناسی ارب روپے کے واجبات ہیں۔

وفاقی حکومت کے ذیلی محکموں نے پچاس کروڑ اور صوبائی محکموں نے چھ ارب پچیس کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کے ذمے ساڑھے چار ارب جبکہ زرعی صارفین کے سڑسٹھ ارب روپے واجب الادا ہیں ۔ اناسی ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی نہ ہونے پر کیسکو مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے جس پر کیسکو نے نادہندگان سے نمٹنے کے لیے نیب بلوچستان کی مدد حاصل کی ہے۔