یورپ کو مچھلیوں کی برآمد شروع، پہلا برآمدی کنسائنمنٹ اٹلی پہنچ گیا

Fish

Fish

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان سے چھ سال کے بعد یورپ کو مچھلیوں کی برآمد شروع ہو گئی، یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے بعد ملک سے مچھلیوں کا پہلا برآمدی کنسائنمنٹ اٹلی پہنچ گیا۔ چند ماہ قبل یورپی یونین نے کچھ پاکستانیوں کمپنیوں پر یورپ میں مچھلی برآمد کرنے پر سے پابندی اٹھالی تھی۔ 6 سال 3 ماہ کے بعد پہلی بار یورپ کو مچھلیوں کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

اٹلی بھیجے گئے 12 ٹن کے اس کنسائنمنٹ کی مالیت 46 ہزار ڈالر ہے۔ یورپی یونین اور اٹلی کے متعلقہ حکام نے کنسائنمنٹ کو ضروری جانچ کے بعد کلئیر کردیا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے لگائی گئی پابندی سے قبل مچھلیوں کی کل ملکی برآمد کا 35 فی صد یورپ جاتا تھا۔ یورپی یونین نے پاکستان میں مچھلیوں کو تازہ رکھنے کی سہولیات کے فقدان اور صفائی ستھرائی کی خراب حالت کے باعث یہ پابندی لگائی تھی۔