گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں پٹری سے اترنے والی ٹرین کے ڈرائیور کو راولپنڈی کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز گوجرانوالہ میں ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی۔ حادثے کے بعد ٹرین ڈرائیور ریاض احمد فرار ہو گیا جسے راولپنڈی کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں حادثے کو ڈرائیور کی غلطی قرار دیا جا رہا ہے۔ محکمہ ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ریاض احمد کو لاہور لایا جائے گا جہاں اس سے حادثے سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔