فارمولا ون گراں پری کے پریکٹس سیشن میں سبیسٹن ویٹل کی کامیابی

Vettel sbystn

Vettel sbystn

فارمولا ون کی ہنگرین گراں پری کے پریکٹس سیشن میں عالمی چیمپئن سبیسٹن ویٹل نے سب پر دھاک بٹھا دی۔ ریس سرکٹ پر دنیا بھر کے ڈرائیور اِن ایکشن ہوئے۔ جرمنی کے سبیسٹن ویٹل نے اپنی مہارت دکھاتے ہوئے پریکٹس سیشن میں کامیابی سمیٹی۔

عالمی چیمپئن ڈرائیور نے سیشن کا مقررہ فاصلہ سب سے پہلے ایک گھنٹہ بائیس اعشاریہ سات دو تین سیکنڈ میں طے کیا۔ آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر اکیس اعشاریہ دو چھ چار سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ پریکٹس سیشن میں نئی کمپنی کے ٹائروں کو بھی جانچا گیا۔